ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتیں، پولیس غائب،شہریوں کو سکتہ

ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتیں، پولیس غائب،شہریوں کو سکتہ

  

ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے بستی لاڑ محمد طاہر کیگھر چار مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی و طلائی زیورات مالیت3لاکھ2ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے قیصر ا?باد محمد شان کیگھر تین نامعلوم افراد نے اہل خانہ کو تاروں سے باندھ کر نقدی1لاکھ 10ہزار لیگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

علاقے ایس بلاک فصیح احمد سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر بیگ لیگئے جس میں نقدی طلائی انگوٹھی و موبائل مالیت76ہزار موجود تھے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے محمد وسیم کیگھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت1لاکھ 96ہزار، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد نعیم کی دوکان سے سامان مالیت 92ہزار، تھانہ قطب پور کے علاقے مزمل حسین کی موٹرسائیکل، تھانہ شاہ شمس کے علاقے حسن سوالی طین عرفان کی کھڑی گاڑی سے پیکٹ پتی مالیت1لاکھ، ڈیرہ محمدی جاوید اقبال، تھانہ گلگشت کے علاقے اللہ شافی چوک الیاس، نواب پور روڑ اسد سجاد،بستی کالرومحمد راشد کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔

سکتہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -