13جولائی سے مکمل ٹرین آپریشن بحال کرنے پر غور، مختلف ڈویژنوں سے تجاویز طلب

  13جولائی سے مکمل ٹرین آپریشن بحال کرنے پر غور، مختلف ڈویژنوں سے تجاویز طلب

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزرات ریلوے نے13جولائی سے مکمل ٹرین آپریشن کوبحال کرنیپرغورشروع کردیاہے۔اس سلسلہ میں تمام ریلوے ڈویڑنوں (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

ست تجاویزطلب کرلی گئیں ہیں۔مکمل ٹرین آپریشن کی بحالی کی صورت میں عیدالاضحی کے موقع پرمتوقع رش کے پیش نظرسپیشل ٹرنیں بھی چلائی جائیں گیئں۔ریلوے ذرائع کے مطابق مکمل ٹرین آپریشن کی بحالی کے حوالے سے آئندہ چندروزمیں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے منظورحاصل کی جائے گی۔وزیراعظم پاکستان کوسمری بھجوانے سے قبل مکمل ٹرین آہریشن بحالی کے حوالے سے تمام ڈویڑنوں سے تجاویزطلب کی گئیں ہیں۔کہ مسافروں کوکروناایس اوپیزپرکسطرح عملدرآمدکروایاجاسکتاہے۔کروناایس اوپیزپرعمل درآمدکے لئے انتظامات کس طرح ممکن ہیں۔مکمل ٹرین آپریشن بحالی کی صورت میں ریلوے کی مسافرٹرینوں میں ریزرویشن کی صورت حال کیاہوگی تمام ڈویڑن اپنی تجاویزدیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق مکمل ٹرین بحالی کی صورت میں عیدالاضحی کے موقع پرخصوصی ٹرنیں بھی چلائی جائیں گئیں۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -