غیرت کے نام پر لڑکی قتل،پولیس سے ڈیل کے بعد تدفین

      غیرت کے نام پر لڑکی قتل،پولیس سے ڈیل کے بعد تدفین

  

محسن وال (نامہ نگار) بھائی نے داد اکے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بہن کو گلا دباکر قتل کردیا اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع دینے کے باوجود تھانہ چھب کلاں پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم نہ کروایا تفصیل کے مطابق تھانہ چھب کلاں کے گاء وں 108پندرہ ایل کے(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

رہائشی گگڑانہ برادری کے سلطان عرف سلی نے اپنے داد باباسمند سے مل کر اپنی سولہ سالہ بہن سونیا بی بی کو غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا اور بغیر پوسٹ مارٹم کروائے مقتولہ کی تدفین کردی،اہل علاقہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم نے تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او زاہد گجر اور سکیورٹی کانسٹیبل کو وقوعہ کی بابت اطلاع دی لیکن پولیس ملزمان کے ساتھ مک مکا کے بعد خاموش ہوگئی۔

تدفین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -