فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،56پوائنٹس کی چیکنگ،وارننگ نوٹس

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،56پوائنٹس کی چیکنگ،وارننگ نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے 56 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر 42 فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے، سوئیٹس اینڈ بیکرز،ہوٹل کو سیل کیا گیاحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 09 فوڈ پوائنٹس کو 44 ہزار 500روپے کے جرمانے(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
عائد کیے گئے۔دوران چیکنگ 15 کلو ناقابل سراغ پاؤڈر,20 لیٹر دودھ,16 کلو مضرصحت خوراک موقع پر تلف کی گئی۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے لیہ میں واقع انس سوئیٹس اینڈ بیکرز،لائسنس نہ ہونے،ٹوٹے انڈوں کے استعمال کرنے کھویا کی تیاری میں ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ کرنے پر بیکری کو سربمہر کیا گیا۔ اسی طرح راجن پور میں کیمیکل ڈرمز کے استعمال،واشنگ ایریا میں پانی کھڑا ہونے,میڈیکل سرٹیفکیٹ ایکسپائر ہونے پر شاہین ہوٹل کو سیل کیا گیا اسی طرح دورانِ چیکنگ ڈی جی خان میں 13یونٹس کو چیک کیااور11کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ2فوڈپوائنٹس کو05ہزارروپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔اسی طرح مظفر گڑھ میں 14شاپس کو چیک کیا اور 07کو وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ 4 فوڈ پوائنٹس کو 35ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔مزید لیہ میں 16 فوڈ یونٹس کو چیک کیا اور ناقص صفائی پر13کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 شاپس کو 1500روپے جرمانہ کیا گیا۔اس کے علاوہ راجن پور میں 13شاپس کو چیک کیا اور 11 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ 1شاپ کو 3000روپے جرمانہ کیا گیافوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیاعوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔
نوٹس