جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،ایڈیشنل ڈی پی آئی سکینڈری،ایڈیشنل ڈی پی آئی ایلیمنیٹری کی پرپوزل طلب

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،ایڈیشنل ڈی پی آئی سکینڈری،ایڈیشنل ڈی پی آئی ...

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری اور ایڈیشنل ڈی پی آئی ایلیمنٹری کی پرپوزل مانگ لی ہے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سید ممتاز حسین شاہ کو ایڈیشنل ڈی پی آئی (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

سیکنڈری جبکہ اعزاز احمد خان جوئیہ کو ایڈیشنل ڈی پی آئی ایلمنٹری لگائے جانے کا امکان ہے ان میں سے ایک بہاول پور اور ایک ملتان میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ان دونوں کی چند روز میں تعیناتی متوقع ہے واضح رہے کہ یہ دونوں ملتان میں ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر رہ چکے ہیں اور آج کل لاہور میں تعینات ہیں۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -