ن لیگ مشکل کی گھڑی میں عوام کیساتھ کھڑی ہے، بابو لیلارام

  ن لیگ مشکل کی گھڑی میں عوام کیساتھ کھڑی ہے، بابو لیلارام

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن)اقلیتی ونگ کے ضلعی صدربابولیلارام نے کہا ہے کہ تبدیلی کے خواب دکھانے والے نا اہل حکمرانوں نے عوام کے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

لیے مصیبتوں کے جال بچھا دیے، بیروزگاری اور مہنگائی کی چکی میں عوام پس رہے ہیں، مسلم لیگ (ن)مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کی آواز کو بلند کرکے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، گزشتہ روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بابولیلارام نے کہاکہ اپوزیشن نے حکومت کو موقع دیا کہ عوام کوکچھ ڈلیور کر پائے مگر نا لائق حکمران عوام کو ڈلیور نہ کر پائے بلکہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا، مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے اور عوام کی خدمت میں مصروف رہے، نا اہل حکمرانوں نے عوام کی بہتری کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہ کی اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے لیے مصیبتوں کے جال بچھا دئیے،ملک میں مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، حکمرانوں نے دوسال کے دوران عوام کوریلیف دینے کے بجائے عوام کومہنگائی اوربدحالی کاشکاربنادیا،حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے عوام پرمہنگائی کا طوفان برپاہے،یہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

بابولیلارام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -