بھارت کو کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ہر حال میں چھوڑنا پڑیگا:خاور شاہ

بھارت کو کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ہر حال میں چھوڑنا پڑیگا:خاور شاہ

  

بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان) کشمیری مسلمان پاکستانیوں کے دلوں میں دھڑکن کی طرح بستے ہیں، پاکستانی قوم بھارتی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں گھبرائے گی،پاکستان پر جارحیت مسلط کر نے سے قبل کو ہزار با ر سوچنا ہوگا، انتہا پسند بھارتی حکمران مسلمانوں کی نسل کشی کے مکروہ دھندے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

میں مصروف ہیں،کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارت میں خانہ جنگی شروع ہو چکی ہے، بھارت کوکشمیر پر غاصبانہ قبضہ ہر حال چھوڑنا ہو گا، پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ان خیالا ت کا اظہارقائد سید گروپ، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے گزشتہ روز اپنی رہائشگا ہ پر نمائندہ شہری وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہے اور نہ ہی جغرافائی طور اسکی سرحدیں کشمیر سے ملتی ہیں، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کر نے کی کوشش مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جب کہ پاکستان کی کشمیر پر کامیاب سفارتکاری نے نریندر مودی سر کا ر کو مکمل بوکھلا ہٹ کا شکا ر بنا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جانب سے پاکستان پر فالس فلیگ آپریشن کی دھمکیوں کا بھر پور جواب دینے کے لئے مکمل طور پرتیار ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کی بھر پور حمائت جاری رکھے گی۔

خاور شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -