چوک سرور شہید:لوڈشیڈنگ میں اضافہ بار بار ٹرپنگ سے کاروبار بری طرح متاثر

  چوک سرور شہید:لوڈشیڈنگ میں اضافہ بار بار ٹرپنگ سے کاروبار بری طرح متاثر

  

چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر+نا مہ نگار) واپڈا سب ڈویژن چوک سرور شہید میں غیر اعلا نیہ جبری لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طول پکڑ گیا، واپڈا سب ڈویژن چوک سرور شہید میں تعینات ایس ڈی او راؤ حافظ علی حسن نے شہریوں (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

پر غیر اعلا نیہ جبری لوڈ شیڈنگ کو مسلط کر کے واپڈا گر دی کی انتہا کر دی ہے چوک سرور شہید کے سٹی فیڈر اور عزیز چوک فیڈرپر گذشتہ رات ہو نے والی ہلکی بارش کا بہا نہ بنا کر 5گھنٹے کی طویل غیر اعلا نیہ جبری لو ڈشیڈنگ کی ہے جس کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت اور کر ب میں مبتلا رہے ہیں جبکہ دن کے اوقات میں بھی لائن میں فالٹ کا بہا نہ بنا کر مسلسل چار سے چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کارو بار زند گی بری طرح متاثرہو کر رہ گیا ہے، جبکہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے شہریوں کی قیمتی الیکٹرونکس اشیاء جل گئیں چوک سرور شہید کے شہریوں نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ ایس ڈی اور اور عملہ ملی بھگت سے بجلی چوری کرواتا ہے اور لائن لاسز پو رے کر نے کیلئے غیر اعلا نیہ جبری لو ڈشیڈنگ کا سہارا لیا جاتا ہے چوک سرور شہید کے شہریوں جاوید اقبال چوہدری، نذیر احمد،سکندر خان، محمد ارشاد، مظہر سیال، ملک غلام مرتضی کالرو، رانا لیاقت علی، رانا محمد اقبال، رانا محمد اشفاق، چوہدری غلام حسین گجر، چوہدری اصغر علی شاہد و دیگر نے واپڈا سب ڈویژن چوک سرور شہید کے عملے کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے میپکو چیف ملتان سے فوری نوٹس لینے اور اصلا ح و احوال کا مطا لبہ کیا ہے۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -