ہارون آباد،تحصیلدار کے ناروا سلوک پر پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال

  ہارون آباد،تحصیلدار کے ناروا سلوک پر پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال

  

ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد کے تحصیلدار حافظ عمران کے پٹواریوں کیساتھ ناروا سلوک اور بلاوجہ پیسوں کے مطالبات کے خلاف مقامی پٹواریوں سمیت ضلع بھر کے پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

جاری ہیں، ہارون آباد کے تحصیلدار حافظ عمران کا پٹواریوں کے ساتھ ناروا سلوک اور اُن سے بلاوجہ پیسوں کی ڈیمانڈ کے خلاف مقامی پٹواریوں سمیت ضلع بھر کے پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑ تال جاری رکھی ہوئی ہے جو تیسرے روز میں داخل ہو چکی ہے، اس موقع پر پٹواریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا تحصیلدار کے سلوک کیخلاف پورے ضلع میں ہڑتالی کیمپ جاری ہے اور تحصیلدار کے تبادلے تک جاری رہے گا اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو پورے صوبے میں ہڑتال کی کال دی جائیگی، دوسری جانب پٹواریوں کی ہڑتال کے باعث نقشہ جات کی فراہمی،انتقالات بھی بند ہوچکے ہیں جس کے باعث سائلین شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

ہڑتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -