میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن 305بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع

  میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن 305بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں چار روز میں 305 بجلی چورپکڑلئے۔3لاکھ(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

64ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر60لا کھ 72ہزارروپے جرمانہ عائد۔ 2مقدمات درج۔یکم تا4 جولائی 2020? ء کے دوران ملتان میں 47 گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو53998یونٹس چوری کرنے پر1151252 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 78 گھریلوصارفین کو99674یونٹس چوری کرنے پر1201869روپے جرمانہ اور دومقدمات درج، وہاڑی میں 33گھریلو صارفین کو 34817یونٹس چوری کرنے پر 642855روپے جرمانہ،بہاولپور میں 21گھریلواورکمرشل صارفین کو25699یونٹس چوری کرنے پر431700روپے جرمانہ، ساہیوال میں 48 گھریلواورصنعتی صارفین کو45039یونٹس چوری کرنے پر732337 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 17گھریلوصارفین کو16306یونٹس چوری کرنے پر272500 روپے جرمانہ،مظفرگڑھ میں 27گھریلو اورکمرشل صارفین کو 30378یونٹس چوری کرنے پر 471663روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 18گھریلو صارفین کو19994یونٹس چوری کرنے پر359148روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16 گھریلوصارفین کو38845 یونٹس چوری کرنے پر808977 روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -