اپوزیشن سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے شور مچارہی ہے،چوہدری آصف مجید

  اپوزیشن سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے شور مچارہی ہے،چوہدری آصف مجید

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ایماندار ی پر انکے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے، اپوزیشن اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کے لیے ہر معاملے پرروڑے اٹکارہی ہے،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اورحکومت عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کابھرپوردفاع (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

کرے گی اورحکومت عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدے کی پاسداری کررہی، گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ پرشہریوں کے آئے نمائندہ وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ عوام نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو حکومت کر نے کیلئے پانچ سال کا مینڈ یٹ دیکر اپوزیشن کو مائنس کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اور تحریک انصاف پوری طاقت سے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں یقین ہے انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان ہی ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے اور ملک کو معاشی طور پر بھی مضبوط بنائیں گے، اس موقع پرانہوں نے شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شہرمیں ترقیاتی کاموں کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے،شہریوں کے بنیادی مسائل کو حل کیاجائے گا، شہرکے ہرگلی اورمحلے میں ترقیاتی کام ہوں گے، شہرکومثالی بنائیں گے، اس موقع پرعمائدین علاقہ نے چوہدری آصف مجیدکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بطورایم پی اے انہوں نے عوام کاصحیح نمائندہ ہونے کاحق اداکیاہے، شہرکے دیرینہ مسائل حل ہوئے ہیں جس پرہم ان کے شکرگزارہیں، اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری جاویدارشاد، چوہدری ظہوراحمدگجر، چوہدری جاویداختر، سمیع بلوچ، اشفاق خان ایڈووکیٹ ودیگرموجودتھے۔

چوہدری آصف مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -