چھوٹو گینگ کیخلاف2 مقدمات کی آج سماعت

  چھوٹو گینگ کیخلاف2 مقدمات کی آج سماعت

  

ملتان (نیوز رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے چھوٹو گینگ کے خلاف دو کیسز کی سماعت گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے آج (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

7 جولائی مقرر کی ہے۔ چھوٹو گینگ کے کیسز میں متعدد گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں جبکہ چند گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کرنا باقی ہیں۔چھوٹو گینگ کے خلاف عدالتی ٹرائل سینٹرل جیل میں ہو رہا ہے۔ چھوٹو گینگ کے خلاف تھانہ ہڑند راجن پور اور تھانہ بیٹ میر ہزار میں قتل، اقدام قتل، اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ مقدمات میں ملزمان غلام رسول عرف چھوٹو، خالد عرف خالدی،، اسحاق عرف ساقی سمیت شامل ہیں۔

سماعت آج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -