جعلی اکاﺅنٹس ،منی لانڈرنگ کیس،سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم کی کارروائی موخر

جعلی اکاﺅنٹس ،منی لانڈرنگ کیس،سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر ...
جعلی اکاﺅنٹس ،منی لانڈرنگ کیس،سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم کی کارروائی موخر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف زرداری ،فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم کی کارروائی موخرکردی،عدالت نے فریال تالپور کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس اورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی،سابق صدر آصف زرداری اورفرتال تالپور کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے،میگامنی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور طلبی کے باوجود حاضرنہ ہوئیں،فریال تالپور نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ پلی بارگین کاکیا معاملہ ہے ،کنفرم کردیں آئندہ سماعت پر کارروائی آگے بڑھائی جاسکے ،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ کیس میں شریک ایک ملزم کی جانب سے پلی بارگین کامعاملہ چل رہا ہے ،ملزم نے پلی بارگین میں زمین کے کاغذات دیئے ہیں جس کی تصدیق میں وقت لگے گا ۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم کی کارروائی موخرکردی اورفریال تالپور کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت24 جولائی تک ملتوی کردی،عدالت نے کہاکہ اگر24 جولائی تک کارروائی مکمل ہو گی توفردجرم عائد کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -