ملکی میں کورونا سے مزید 63افراد جاں بحق، 801نئے کیسز رپورٹ

ملکی میں کورونا سے مزید 63افراد جاں بحق، 801نئے کیسز رپورٹ

  

کراچی،اسلام آباد، لاہور،آزاد کشمیر، (سٹاف رپورٹرز، نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4762 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 231818 تک پہنچ گئی۔اب تک پنجاب میں 1884، سندھ میں 1526 اور خیبر پختونخوا میں 1028 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 137، بلوچستان میں 123، آزاد کشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 28 افراد کا انتقال ہوا ہے۔بروز پیر ملک بھر سے کورونا کے مزید 801 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں پنجاب سے 646 کیسز 13 ہلاکتیں، اسلام آباد 85 کیسز تین ہلاکتیں، آزاد کشمیر 54 کیسز ایک ہلاکت اور گلگت سے 16 کیسز رپورٹ ہو ئے۔ پنجاب میں کورونا کے 646 کیسز اور 13 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 81963 اور ہلاکتیں 1884 ہوچکی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 45122 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 85 کیسز اور تین اموات سامنے آئیں ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13494 اور اموات 137 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 9156 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 54 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی۔ہورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1342اور اموات کی تعداد 36 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 690 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1561اور اموات 28 ہے۔گلگت میں کورونا سے اب تک 1203 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔دریں اثنائکراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 سے 46 افراد انتقال کرگئے اور 1708 مزید افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جسکے بعد کوورنا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 96236 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 1572 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے 46 مزید مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جوکہ 1.6 فیصد شرح اموات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 12479 ٹیسٹ کئے گئے تو 1708 نئے کیسز سامنے آئے جو 14 فیصد شرح بنتی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 514905 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن سے 96236 کیسز کا پتہ چلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشخیصی شرح 19 فیصد پر آگئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کے بعد 679 افراد صحتیاب ہوئے۔ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 56 فیصد صحتیابی کی شرح کے ساتھ 53855 تک جا پہنچی ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 40809 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 38875 گھر وں میں، 327 قرنطینہ مراکز میں اور 1607 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 623 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ان میں سے 96 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 1708 نئے کیسز میں سے 919 کا کراچی ڈویژن کے تمام 6اضلاع سے پتہ چلا ہے۔ ان میں ضلع جنوبی 485، ضلع شرقی 133، ضلع کورنگی 104، ضلع وسطی 72، ضلع ملیر 64 اور ضلع غربی 62 شامل ہیں۔ حیدرآباد میں 190، سکھر 107، شہید بینظیر آباد 48، سانگھڑ 42، نوشہروفیروز 35، ٹنڈو الہیار 34، خیرپور 29، میرپورخاص 25، لاڑکانہ 23، جامشورو 21، ٹنڈو محمدخان 21، قمبر 20، سجاول 17، مٹیاری 16، شکار پور۔ گھوٹکی 8-8، ٹھٹھہ 6، کشمور اور دادو میں 3-3اور جیکب آباد میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے صوبے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خود سمیت دیگر کو بھی محفوظ رکھیں۔

کورونا اموات

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں 25جولائی سے بازار اور شاپنگ مالز عارضی طور پر بند کرنے کی تجویز وفاق کو بجھوا دی۔پنجاب حکومت نے عید الفطر کو مد نظررکھتے وفاق کو تجویزدی ہے کہ25جولائی سے لاہور کے بازار اور شابنگ مالزکوعید کے ایام تک بند کر دیا جائے تاکہ عید کے قریب بازاروں میں ہونیوالے ممکنہ رش اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تجویز پر حتمی فیصلہ وفاق مکمل مشاورت کیساتھ کرے گا۔

پنجاب حکومت تجویز

مزید :

صفحہ اول -