منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع،حاضری سے ...
منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں16 جولائی تک توسیع کردی اور حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

شہبازشریف کی جانب سے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاتھا کہ شہباز شریف کورونا کی صورتحال میں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع دے،درخواستگزار کی طرف سے قانون دان اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کردی اورحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -