جنوبی پنجاب،صدارتی فنڈز کی تقسیم میں فنکار کھڈے لائن

جنوبی پنجاب،صدارتی فنڈز کی تقسیم میں فنکار کھڈے لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب ہدایت کارایسوسی ایشن کے عہدیداران زوار بلوچ، یوسف کامران اور سلطان لودھی نے فیڈر ل گورنمنٹ آرٹسٹ فنڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کے لئے صدر مملکت کو درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اس (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سالہا سال سے مستحق فنکاروں کے لئے قائم صدارتی فنڈ کی تقسیم میں جنوبی پنجاب کے فنکاروں کو نظر انداز کرکے دیگر شہروں کے فنکاروں میں رقم تقسیم ہوتی رہی ہے۔ صدارتی فنڈ کی رقم 25کروڑ روپے جسے بڑھا کر اب ایک ارب روپے کر دیا گیا ہے‘ اس کی منصفانہ تقسیم اور جنوبی پنجاب کے ہدایتکاروں اور فنکاروں کا حق لینے کے لئے جنوبی پنجاب کے ہدایتکاروں زوار بلوچ، یوسف کامران اور سلطان لودھی ے بیڑہ اٹھایا ہے جو فیڈرل گورنمنٹ آرٹسٹ فنڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی کی جنوبی پنجاب کی نمائندگی کے لئے صدر پاکستان کو درخواست دیں گے‘ معلومات کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران میں پہلے گلوکار عاطف اسلم، عدیل ہاشمی اور سلطان صلاح الدین شامل ہیں جو اپنے من پسند فنکاروں کو نوازتے رہے ہیں۔