پسماندہ اضلاع کی تعمیر وترقی پی ٹی آئی کاوژن ہے، اجمل وزیر

  پسماندہ اضلاع کی تعمیر وترقی پی ٹی آئی کاوژن ہے، اجمل وزیر

  

 سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان) وزیراعلی خیبرپختونخواکے مشیر برائے اطلاعات ونشریات اجمل خان وزیر گزشتہ روز تحریک انصاف لکی مروت کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ملک احسان خان کے پی ایس او پمپ واقع سرا ئے گمبیلا آئے۔جہاں پر ملک احسان خان اور پارٹی کے دیگرمقامی رہنماوں نے اجمل وزیر کا استقبال کیا اورہاریں پہنائے۔جب کہ اس موقع پر ظاہر شاہ (شاہ صاحب)، راشد محمد شاہ،سابق تحصیل نورنگ جنرل سیکرٹری محمد حسین نورنگوال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اشفاق احمد خان نیازی،سابق تحصیل نورنگ کیصدر کمال احمد خان،تحصیل لیبرونگ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوسف خان، زین اللہ خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری کلیم اللہ دلخوزئی سے موجودتھے ملک احسان خان نے مشیراطلاعات اجمل وزیرکولکی مروت کے عوام کودرپیش مسائل سے آگاہ کیامشیراطلاعات اجمل وزیرنے مقامی قیادت کولکی مروت کے مسائل جلد حل کرنے کراتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پسمانداضلاع کے تعمیروترقی اوران کے عوام کے معیار زندگی بہتر کرنے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اجمل وزیر نے کہا ہے کہ لوگوں میں کورونا وائرس اور اسکے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے وضع کردہ احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور و آگاہی اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے علماء کا کردار اور تعاون قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے لہذا حالات اور مفاد عامہ کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے ایس او پیز وضع کیے گئے جن پر مکمل عملدرآمد کرنا بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لوگوں کو درپیش تکالیف سے بھی لا علم نہیں ہیں۔اجمل وزیرنے کہاکہ محکمہ زراعت،پی ڈی ایم اے، پاک آرمی اور ضلعی انتطامیہ پر مشتمل ٹیمیں ٹڈی دل کی سرویلنس اور کنٹرول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری ہے جبکہ پی ڈی ایم اے، متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ میں ہے اور صورت حال کومسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ اجمل وزیر نے مزیدکہا کہ عوام اپنے علاقے میں ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن قائم

مزید :

صفحہ اول -