فیصل آباد،تیسرے مرحلہ میں 13ہاٹ سپاٹ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

فیصل آباد،تیسرے مرحلہ میں 13ہاٹ سپاٹ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں تیسرے مرحلے میں 13 ہاٹ سپاٹ علاقوں میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغازکردیاگیا۔ موجودہ صورت حال کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کے بعدچھ میں سے دو تحصیلوں سٹی اور جڑانوالا میں لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے، 13 ہا ٹ سپاٹ علاقوں میں ایک لاکھ 70 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں، لاک ڈاؤن میں وارث پورہ گول چوک، ڈی ٹائپ کالونی، علامہ اقبال کالونی، رضا آباد، امین آباد، نثار کالونی، پیپلزکالونی ون،رضا گارڈن، ایڈن گارڈن، عبداللہ گارڈن، النجف کالونی بھی مکمل سِیل،مسلم ٹاؤن ون اور بی بلاک، مدینہ ٹاؤن کے ڈبلیو، ایکس، وائی بلاک ہاٹ سپاٹ ایریاز،جڑانوالا میں لاہور روڈ تا نیا بازار، مسجد بازار، چرچ روڈ تا نشاط سینما چوک بند،کھرڑیانوالا کی سلطان مارکیٹ اور نیو شاپنگ سنٹر سمیت مین بازار، مکوآنہ کا مین بازار بھی سِیل کردیاگیاہے۔
سمارٹ لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ آخر -