سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 11نئے ڈائریکٹرز کا انتخاب

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 11نئے ڈائریکٹرز کا انتخاب

  

لاہور(خبر نگار)سوئی ناردرن گیس کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے کمپنی کیلئے 11 ڈائریکٹرز منتخب کر لئے ہیں، منتخب نمائندوں کی بطور ڈائریکٹرز سہ سالہ تقرری کی مدت کا آغاز6جولائی، 2020 سے ہوگیا ہے۔ 11 میں سے 5 ڈائریکٹرزآزاد ہیں جن میں ایک خاتون ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔ ووٹوں کی تعداد کے حساب سے منتخب ہونے والے ڈائریکٹرزمیں نمرون احمد عقیل، روحی رئیس خان، منظور احمد، رضوان اللہ خان، ڈاکٹر سہیل رضی خان، محمد ہارون، محمد ایوب چوہدری، ساجد محمود قاضی،نوید کامران بلوچ،یوسف نسیم کھوکھر،عفان عزیز شامل ہیں۔قبل ازیں 23جون 2020 کوسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے شیئرہولڈرز کی غیر معمولی جنرل میٹنگ معزز لاہور ہائیکورٹ کے 22جون2020کے حکم نامے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی جس کے مطابق کمپنی کو ڈائریکٹرز کے انتخاب کے انعقاد سے روک دیاگیا تھا۔بعدازاں معزز لاہور ہائیکورٹ کے نئے 03جولائی2020 حکم نامہ کے مطابق مذکورہ سٹے آرڈر کوختم کردیا گیا اور اب ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لئے ملتوی کی گئی۔ غیر معمولی جنرل میٹنگ گزشتہ روزمورخہ 6جولائی2020 کو کمپنی کے ہیڈ آفس،گیس ہاؤس، 21۔کشمیر روڈ،لاہور میں انعقاد پذیرہوئی ہے۔جس میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مالی حالات سمیت گیس کمپنی کی ترقی کے لیے اقدامات کرنے کے لیے مشاورت کی گئی ہے۔

ڈائریکٹرز منتخب

مزید :

صفحہ آخر -