امن،مذہبی ہم آہنگی کوفروغ دینااولین ترجیح،پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کوبرابرکے حقوق حاصل ہیں،عثمان بزدار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ امن،مذہبی ہم آہنگی کوفروغ دینااولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کوبرابرکے حقوق حاصل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیرانسانی حقوق اعجازعالم نے ملاقات کی،اعجازعالم نے"وائٹ ان فلیگ"کتاب وزیراعلیٰ کو پیش کی ،وزیراعلیٰ نے کتاب ترتیب دینے پرمحکمہ انسانی حقوق کی کاوشوں کوسراہا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ امن،مذہبی ہم آہنگی کوفروغ دینااولین ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کوبرابر کے حقوق حاصل ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے موثراقدامات اٹھائے ہیں، اقلیتی بھائیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے،اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کےلئے بجٹ میں اضافہ کیا گیاہے۔