اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کےخلاف ایک اوردائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کےخلاف ایک اوردائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کےخلاف ایک اوردائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کےخلاف ایک اوردائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں مندرکی تعمیر کیخلاف ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار خوشنود خان عدالت کے رو برو پیش ہوئے ،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے ۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ مندر کیلئے مختص 4کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ مندر پر کام رک گیاہے اورمعاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مندر کی تعمیر کےخلاف ایک اوردائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -