کورونا کے وار جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید کیسز اور اموات

کورونا کے وار جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید کیسز اور اموات
کورونا کے وار جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید کیسز اور اموات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2691 کیسز سامنے آ گئے ہیں جبکہ 77 افراد انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24 ہزار 577 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2691 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد دو لاکھ 34 ہزار 509 ہو گئی ہے تاہم 77 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 4 ہزار 839 تک پہنچ چکی ہیں ۔ کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 34 ہزار 957 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

سب سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک سندھ میں سامنے ا ٓچکے ہیں جہاں تعداد 96 ہزار 236 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 82 ہزار 669 ، بلوچستان میں 10 ہزار 841، خیبر پختون خواہ میں 28 ہزار 236، اسلام آباد میں 13 ہزار 557 ، گلگت بلتستان میں 1587 اور آزاد کشمیر میں 1383 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

اموات

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 77 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 4839 تک جا پہنچی ہے ۔ وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں ہیں جہاں تعداد 1899 تک جا پہنچی ہے جبکہ سندھ میں 1572، کے پی کے 1038، اسلام آباد 140، گلگت بلتستان 30 ، بلوچستان 124 اور آزاد کشمیر میں 36 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -