گلوکار عاصم اظہر کی شادی لیکن وہ شوبز کی کس معروف لڑکی سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں؟ خود ہی سب کچھ بتا دیا

گلوکار عاصم اظہر کی شادی لیکن وہ شوبز کی کس معروف لڑکی سے مشورہ کرنا چاہتے ...
گلوکار عاصم اظہر کی شادی لیکن وہ شوبز کی کس معروف لڑکی سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں؟ خود ہی سب کچھ بتا دیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارعاصم اظہر نے کہا ہے کہ فی الحال وہ اپنے کام پہ توجہ دے رہے ہیں اور شادی کا ارادہ نہیں ہے، ابھی والدہ نے بھی خواہش ظاہر نہیں کی ،  اس حوالے سے وہ اسد اور زارا اور یاسر حسین اور اقرا عزیز سے ضرور مشورہ کریں گے کیونکہ وہ شادی سے بڑے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ہم ٹی وہی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فی الحال انہوں نے شادی کا نہیں سوچا ہے اور نہ ہی ان کی امی نے خواہش ظاہر کی ہے وہ شادی کے بندھن میں بندھے۔ میری امی کو پتہ ہے کہ میرا تمام کام میوزک کے لیے وقف ہے،  فی الحال میں میوزک پہ توجہ دے رہا ہوں تو اس کے ساتھ ساتھ شادی شدہ زندگی پرتوجہ دینا مشکل ہوجائے گی۔ سوچتا ہوں کہ اگر شادی ہوجاتی ہے تو میں رات کے چار بجے گانا کیسے ایڈٹ کر پاوں گا، کیونکہ مجھے فکر ہوگی کہ گھر میں کیا ہورہا۔

گلوکار عاصم اظہر، جنہوں نے حال ہی میں ہانیہ عامر، اسد صدیقی، ٹک ٹاک سٹار اریکا حق، سنگر رامس، طلحہ یونس، طلحہٰ انجم اور گلوکار تیمور صلاح الدین کے ساتھ “تم تم” ریلیز کردیا ہے، کا مزید بتانا ہے کہ آنے والے چند سالوں میں وہ شادی کرہی لیں گے۔انڈسٹری میں کسی لڑکی سے شادی کرنے  کے سوال کے جواب میں کا عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اس حوالے سے وہ اسد اور زارا اور یاسر حسین اور اقرا عزیز سے ضرور مشورہ کریں گے کیونکہ وہ شادی سے بڑے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اس سال فروری میں گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو ان کی 23ویں سالگرہ پر خاص انتظامات کرتے ہوئے ایک سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔عاصم اظہر نے امریکی ٹی وی سیزن ’اسٹرینجر تھنگز‘ کی تھیم پر پارٹی کے انتظامات کیے تھے اور کیک پر بھی اسٹرینج تھنگز سیزن 23 لکھوایا تھا کیونکہ یہ ہانیہ کی 23ویں سالگرہ تھی۔ عاصم آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہانیہ کو پارٹی میں لے کر آئے تھے۔

مزید :

تفریح -