پب جی کوپاکستان میں آپریٹ کرنیوالی کمپنی کی گیم معطلی کیخلاف درخواست ، پی ٹی اے کا نیا آرڈر آنے کا امکان

پب جی کوپاکستان میں آپریٹ کرنیوالی کمپنی کی گیم معطلی کیخلاف درخواست ، پی ٹی ...
پب جی کوپاکستان میں آپریٹ کرنیوالی کمپنی کی گیم معطلی کیخلاف درخواست ، پی ٹی اے کا نیا آرڈر آنے کا امکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پب جی کوپاکستان میں آپریٹ کرنیوالی کمپنی کی گیم معطلی کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے دیکھنا ہے قانونی تقاضے پورے کئے گئے یا نہیں ۔پڑھ لو کے مطابق پی ٹی اے نے کہا ہے کہ وہ دوسرے فریقین کا موقف سننے کے بعد آرڈر جاری  کردیں گے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ پب جی کوپاکستان میں آپریٹ کرنیوالی کمپنی کی گیم معطلی کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ نے آئندہ پیرتک پی ٹی اے سے ریکارڈطلب کرلیا ،عدالت نے کہاکہ آئندہ پیرتک بتائیں کمپنی کوسماعت کاحق دیایانہیں؟،وکیل کمپنی نے کہاکہ 9 جولائی کو پی ٹی اے اس حوالے سے جو سنے گی اس میں پیش ہوجائیں گے ،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے دیکھنا ہے قانونی تقاضے پورے کئے گئے یا نہیں ،عدالت نے سماعت آئندہ پیرتک ملتوی کردی۔

ایف ایس بلیک نامی صارف نے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے منظور کرلی اور اب وہ پی ٹی اے کے فیصلے کیخلاف اپنا موقف پیش کرے گا کہ گیم پر پابندی کیوں نہیں ہونی چاہیے ؟ کئی پاکستانی صارفین کے لیے پب جی روزی روٹی کا ذریعہ ہے  جو مقابلے میں کھیل رہے ہوتے ہیں ۔ یادرہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں عارضی طورپر پب جی پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور  یہ فیصلہ کئی نوجوانوں کی زندگیوں کے خاتمے کے بعد سامنے آیا تھا۔ 

اس سے قبل چار جولائی کو صارف نے دائرکردہ اپنی پٹیشن میں موقف اپنایا تھا کہ اس کے لیے پب جی آمدن کا ایک ذریعہ ہے ، کچھ کھلاڑی ورلڈ لیگ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جو 10 جولائی کو شروع ہورہے ہیں، لیکن گیم پر پابندی سے بڑا موقع ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا، اب پی ٹی اے بیک فٹ پر چلی گئی تو کہا کہ وہ دوسرے فریقین کا موقف سننے کے بعد اس سلسلے میں ایک آرڈر جاری کریں گے ۔

یاد رہے کہ ا س سے قبل گیم کھیلنے کے شوقین حضرات سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا موقف بھی سامنے لاچکے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -سائنس اور ٹیکنالوجی -