پی آئی اے نے اندرون ملک اپنی پروازوں کا کرایہ مزید کم کر دیا ، مسافروں کیلئے خوشخبری

پی آئی اے نے اندرون ملک اپنی پروازوں کا کرایہ مزید کم کر دیا ، مسافروں کیلئے ...
پی آئی اے نے اندرون ملک اپنی پروازوں کا کرایہ مزید کم کر دیا ، مسافروں کیلئے خوشخبری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی آئی اے نے اندرون ملک زبردست رعایتی کرایہ نامہ متعارف کرا دیا جس کے تحت اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کر دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے مابین بغیر بیگیج کرایہ 9 ہزار 572 روپے کر دیا گیا، مسافروں کو 7 کلو دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک کرایے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔اس سے قبل اندرون ملک کرایہ 12 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -