روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری روک گئی یا نہیں ،حکومت سے پوچھ کر بتائیں،اسلام آبادہائیکورٹ کی ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت

روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری روک گئی یا نہیں ،حکومت سے پوچھ کر بتائیں،اسلام ...
روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری روک گئی یا نہیں ،حکومت سے پوچھ کر بتائیں،اسلام آبادہائیکورٹ کی ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری روکنے کی درخواست پر سماعت15 جولائی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد محمود کو حکومت سے ہدایات لے کر آگاہ کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری روک گئی یا نہیں ،حکومت سے پوچھ کر بتائیں۔عدالت نے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری روکنے کی درخواست پر سماعت15 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -