ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنا مشکل ہے،باسط علی

ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنا مشکل ہے،باسط علی
ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنا مشکل ہے،باسط علی

  

کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہاہے کہ ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنا مشکل ہے،سیریز میں قومی ٹیم نے ایک ٹیسٹ جیت کر 40 پوائنٹس لے لئے تو بڑی کامیابی ہو گی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ پاکستان کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کامیابی مشکل ہو گی ،قومی ٹیم تماشائیوں کے بغیر کھیلنے کی عادی ہے ،تماشائی نہ ہونے کا انگلینڈکو زیادہ نقصان ہوگا،دیکھنا ہوگا ٹیم انگلینڈ میں مصباح اوریونس کے بغیر کیساپرفارم کرتی ہے ۔

باسط علی نے کہاکہ مڈل آرڈر اور لوئر مڈل آرڈر بلے بازوں کیلئے رنز کرنا آسان ہو گا،سیریز میں کامیابی کیلئے اظہر علی، اسد شفیق اوربابراعظم کو پرفارم کرنا ہوگا،مجھے لگتا ہے پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم نہیں بلکہ افتخار احمد کوکھلایا جائے گا۔

مزید :

کھیل -