تاجر کے اغوا اور قتل کاکیس ،جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور عمر قید ،دوسرا بری

تاجر کے اغوا اور قتل کاکیس ،جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور عمر قید ...
تاجر کے اغوا اور قتل کاکیس ،جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور عمر قید ،دوسرا بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے تاجرکے اغواوقتل کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور عمر قیدکی سزاسنادی جبکہ مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم کو شک کی بنا پر بری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت نے تاجرکے اغواوقتل کیس کافیصلہ سنادیا ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کوسزائے موت اورعمرقیدکی سزا سنا دی جبکہ مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم کو شک کی بنا پر بری کردیا،انسداددہشتگردی عدالت کے جج عبدالمجید ناصرنے فیصلہ سنایا ۔
واضح رہے کہ ملزم نے 2017 میں تاجرکواغواکرکے ایک کروڑروپے تاوان وصول کیا ،ملزم نے تاوان وصول کرنے کے باوجود تاجرکوقتل کردیا تھا۔