وزیراعظم کا نوٹس بھی کام نہ آیا ، حکومت کیا چیز کرنے میں ناکام ہو گئی ؟ بڑی خبر آ گئی

وزیراعظم کا نوٹس بھی کام نہ آیا ، حکومت کیا چیز کرنے میں ناکام ہو گئی ؟ بڑی ...
وزیراعظم کا نوٹس بھی کام نہ آیا ، حکومت کیا چیز کرنے میں ناکام ہو گئی ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کا نوٹس بھی کام نہیں آیا ، حکومت ساڑھے 22 ماہ بعد بھی نئی تجارتی پالیسی لانے میں ناکام ہو گئی، وزیر اعظم نے وزارت تجارت کو دس جولائی تک کی ایک اور مہلت دے دی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے وزارت تجارت کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے تجارتی پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعظم سے کچھ روز تاخیر کی اجازت مانگی تھی جس پر وزیر اعظم نے 10 جولائی تک مہلت دے دی ہے ۔حکام وزارت تجارت کے مطابق تجارتی پالیسی رواں ہفتے منظوری کیلئے ای سی سی کو بھجوادی جائے گی جس کو بعد میں حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے حال ہی میں تجارتی پالیسی میں تاخیر کا نوٹس لیا تھا اور جون کے آخر تک منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم وزارت تجارت 30 جون تک پالیسی منظوری کیلئے پیش میں ناکام رہی اور مشیر تجارت نے وزیراعظم سے 10 جولائی تک وقت دینے کی درخواست کی جس کی وزیراعظم نے اجازت دے دی۔حکومت نے رواں مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 22 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مقرر کیا ہے جبکہ ملکی برآمدات چار سال کی کم ترین سطح تک گرگئیں ہیں۔ آخری تجارتی پالیسی گزشتہ حکومت کے دور میں 2015 میں 3 سال کے لیے معتارف کروائی گئی تھی

مزید :

قومی -