سروسز ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں جھگڑا، چھریاں چل گئیں لیکن پولیس گرفتاری کیلئے پہنچی تو نرسوں نے کیا کام کردیا؟ یقین کرنا مشکل

سروسز ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں جھگڑا، چھریاں چل گئیں لیکن پولیس گرفتاری ...
سروسز ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں جھگڑا، چھریاں چل گئیں لیکن پولیس گرفتاری کیلئے پہنچی تو نرسوں نے کیا کام کردیا؟ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ویب ڈیسک) لاہور کے سروسز ہسپتال میں نرسنگ  سٹاف کے درمیان لڑائی کا مقدمہ 4 دن بعد درج کر لیا گیا، پولیس گرفتاری کے لئے پہنچی تو نرسوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایم ایس آفس کا گھیراؤ کر لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سروسز ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل کے میَس پر قبضے کے لئے 2 مئی کو دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، جس میں چھریوں، کانٹوں اور چمچوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا گیا، حملے میں دو نرسیں نوشین اور سدرا بری طرح زخمی ہوئیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے 4 دن معاملہ لٹکانے کے بعد شمشاد نیازی سمیت ہسپتال کی 6 نرسوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔انویسٹی گیشن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے ہاسٹل پہنچی تو نرسوں نے احتجاج شروع کر دیا، نعرے بازی کی اور ایم ایس آفس کا گھراؤ کر لیا، جس پر پولیس واپس چلی گئی۔