توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی طلبی کا اشتہارجاری ،آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی طلبی کا اشتہارجاری ،آصف زرداری کے وارنٹ ...
توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی طلبی کا اشتہارجاری ،آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی طلبی کااشتہار جاری کردیااور آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا اشتہارجاری کردیا،نیب کی جانب سے نوازشریف کی طلبی کااشتہارعوامی مقامات پرچسپاں کردیاگیا ۔احتساب عدالت نے کہاہے کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سے مفرورہیں ،نوازشریف کواشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردی،عدالت نے نوازشریف کوجواب کیلئے 17 اگست تک آخری موقع دے دیاہے۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب کوارسال کردیئے،آصف زرداری کے 50 ہزارمچلکوں کیساتھ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں،عدالت نے کہاہے کہ آصف زرداری ضامن کےساتھ پیش نہ ہوئے توگرفتارکرکے پیش کیاجائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -