اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کی پیپلزپارٹی کی کوششوں کو دھچکا،ن لیگ کی شہبازشریف کی مکمل صحت یابی تک شمولیت سے معذرت

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کی پیپلزپارٹی کی کوششوں کو دھچکا،ن لیگ کی ...
اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کی پیپلزپارٹی کی کوششوں کو دھچکا،ن لیگ کی شہبازشریف کی مکمل صحت یابی تک شمولیت سے معذرت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کی پیپلزپارٹی کی کوششوں کو دھچکالگ گیا،مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی مکمل صحت یابی تک اے پی سی میں شمولیت سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ  پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کیلئے اتفاق نہیں ہو سکا،پیپلزپارٹی کی قیادت اپوزیشن جماعتوں کی جلد اے پی سی کا انعقاد چاہتی ہے ۔

ذرائع مسلم لیگ ن کاکہنا ہے کہ شہبازشریف قرنطینہ ختم کرنے کیلئے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں،پی سی آر ٹیسٹ قرنطینہ ختم ہونے کے کم سے کم 15 دن بعد ہی ہو سکتا ہے ،مسلم لیگ ن نے شہبازشریف کی مکمل صحت یابی تک اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے بجٹ کے موقع پر عدم دلچسپی دکھائی،بجٹ منظوری روکنے کیلئے ن لیگ نے وعدے کے مطابق 70 ارکان نہیں بھیجے،شہباشریف کا رویہ اپوزیشن اتحاد کیلئے نقصان دہ ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -