ٹماٹر100 اورآلو70 روپے کلو،سپریم کورٹ میں وکیل نے درخواست دائر کردی

ٹماٹر100 اورآلو70 روپے کلو،سپریم کورٹ میں وکیل نے درخواست دائر کردی
ٹماٹر100 اورآلو70 روپے کلو،سپریم کورٹ میں وکیل نے درخواست دائر کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں وکیل نے مہنگائی کیخلاف درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مارکیٹ میں ٹماٹر100 اورآلو70 روپے کلوفروخت ہو رہے ہیں،پاکستان کے مختلف علاقوں میں یہی سبزیاں مختلف قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں،حکومت کی عوامی فلاح کے بجائے کورونا کیلئے غیرملکی امداد میں دلچسپی ہے ،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی ہے کہ عدالت معاملے پر مناسب احکامات جاری کرے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -