" میں اپنا گردہ اگلے بل کیلئے رکھ رہا ہوں اور ۔ ۔ ۔" ’ منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ کا مشہور کردار سرکٹ بجلی کے بل سے تنگ، ارشد وارثی نے شہریوں سے اپیل کردی

" میں اپنا گردہ اگلے بل کیلئے رکھ رہا ہوں اور ۔ ۔ ۔" ’ منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ ...

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار ارشد وارثی بھی بجلی کے بھاری بھر کم بلوں پر تلملا اٹھے اور  بتایا کہ وہ اپنے گردے اگلے بلوں کیلئے رکھ رہے ہیں، شہری ان کی پینٹنگز خرید لیں تاکہ وہ بل جمع کراسکیں۔

بھارتی فلم ’ منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ کا مشہور کردار سرکٹ ادا کرنے والے ارشد وارثی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ اُن کا بجلی کا بل کئی گنا زیادہ آیا ہے، ارشد وارثی نے بتایا کہ جون کا بل ادا کرنے کے لیے انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 3 ہزار 5 سو 64 روپے نکالے ہیں ۔

ارشد وارثی نے اپنے مداحوں سے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں التجا کی کہ ’ پلیز میری پینٹنگز خرید لیں ، مجھے اپنے بجلی کے بل ادا کرنے ہیں ، اپنے گردے آنے والے مہینے کے بجلی کے بل کے لیے رکھ رہے ہیں ۔‘

واضح رہے کہ بھارتی شہر ممبئی میں رہائش پزیر ارشد وارثی سمیت کئی معروف فنکار بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بلوں میں زیادتی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں جن میں تاپسی پنو، ہما قریشی ، نمرت کور، سوہا علی خان، دینو موریا شامل ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بجلی کے بلوں میں اضافے سے صرف بھارتی انڈسٹری کے افراد ہی نہیں بلکہ پورا ممبئی شہر پریشان ہے ۔

مزید :

تفریح -