لیگی ایم این اے برجیس طاہر کیخلاف نیب تحقیقات کادائرہ کار وسیع ،پراپرٹیز اوراکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب لاہور نے لیگی ایم این اے برجیس طاہر کیخلاف تحقیقات کادائرہ کار وسیع کردیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے برجیس طاہر سے اسلام آباد،ننکانہ میں پراپرٹیز اور اکاﺅنٹس بارے تفصیلات طلب کرلیں ،ذرائع کا کہناہے کہ لیگی رہنما کو اسلام آباد سیکٹر جی میں خریدے گئے فلیٹ بارے تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ،کہا گیاہے کہ جی 10 اسلام آبادمیں فلیٹ کی عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا جائے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سوال کیا ہے کہ بتایاجائے فلیٹ کا معاملہ عدالتی فیصلے سے ہوایاعدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہوئی ،اسلام آبادجی سیکٹر میں حاصل کئے گئے پلاٹ کی انسٹالمنٹ کی تفصیلات پیش کریں ۔