اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر سماعت5 اگست تک ملتوی ،آئندہ سماعت پر وکلا بحث کیلئے طلب

اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر سماعت5 اگست تک ملتوی ...
اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر سماعت5 اگست تک ملتوی ،آئندہ سماعت پر وکلا بحث کیلئے طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر سماعت5 اگست تک ملتوی کردی گئی،جج سول کورٹ نے وکلا کو بحث کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر سماعت ہوئی،خاتون نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیاکہ عتیق الرحمان نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی،اداکارہ میرا نے دھوکہ دہی سے ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمان کے نام کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست پر سماعت5 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو بحث کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

مزید :

تفریح -