ہسپتالوں کے لیے قرض پروگرام کا آغاز کردیا گیا لیکن اس کیلئے شرائط کیا ہوں گی اور کس شرح سود پر قرض ملے گا؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

ہسپتالوں کے لیے قرض پروگرام کا آغاز کردیا گیا لیکن اس کیلئے شرائط کیا ہوں گی ...
ہسپتالوں کے لیے قرض پروگرام کا آغاز کردیا گیا لیکن اس کیلئے شرائط کیا ہوں گی اور کس شرح سود پر قرض ملے گا؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہسپتالوں کیلئےقرض پروگرام کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ قرض 7 فیصدکی شرح سود پر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق ہسپتال توسیعی منصوبوں کیلئےقرض لےسکتےہیں، 50 بیڈ کے ہسپتال کی تعمیر کیلئےقرض لیا جاسکتا ہے، 24 گھنٹےسروس کیلئےآلات خریدےجاسکتےہیں تاہم  آئی سی یواورسی سی یومیں ہربیڈکےساتھ وینٹی لیٹرہونا لازم  ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال کی اپنی لیبارٹری ہونا بھی لازم ہے اور ہسپتال 5 ارب روپےتک کا قرض لے سکتے ہیں۔

مزید :

بزنس -