سعودی حکومت نے حج 2020 کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کردیا
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی حکومت نے حج 2020 کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کردیا.
مکہ مکرمہ گورنریٹ، وبائی امراض سے بچاؤ و انسداد کے مرکز کیطرف سے امسال حج سے متعلق جاری کردہ ضوابط میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت کے مقدس مقامات میں داخلہ 28 ذوالقعد سے 12 ذوالحجہ تک ممنوع ہے، علامات (مشتبہ معاملات) والے افراد کو الگ الگ رہائشی عمارتوں والے الگ الگ گروپوں میں رکھا جائے گا، کسی علامت کے حامل کارکنان یا رضاکاروں کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ہر حاجی اور کارکن کے لئے ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہے، ہر فرد کے درمیان 1.5 میٹر کی جسمانی فاصلہ رکھنا طے کر دیا گیا ہے ، ذاتی اوزار یا سامان کی شیئرنگ کی اجازت نہیں ہو گی، اجتماعی نمازوں کو ماسک پہننے اور دو میٹر جسمانی فاصلے کے ساتھ جانے کی اجازت ھو گی، حجاج کرام کو حجر اسود چھونے کی اجازت نہیں ہوگی، طواف اور سعی کے دوران جسمانی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، رمی کے لئے پہلے سے تیار پیک کنکریاں مہیا کی جائیں گی جبکہ عرفات اور مزدلفہ میں پیک کھانا فراہم کیا جائے گا