فائٹ کیلئے زور و شور سے تیاریاں کرنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم اس وقت کہاں ہیں اور اب فائٹ کس مہینے کرانے کی کوشش ہو رہی ہے؟

فائٹ کیلئے زور و شور سے تیاریاں کرنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم اس وقت ...
فائٹ کیلئے زور و شور سے تیاریاں کرنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم اس وقت کہاں ہیں اور اب فائٹ کس مہینے کرانے کی کوشش ہو رہی ہے؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ستمبر میں دوبارہ رنگ میں اترنے کو ہدف بنا لیا ہے جن کا کہنا ہے حالات میں بہتری آتے ہی سکاٹ لینڈ جا کر باقاعدہ ٹریننگ شروع کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق محمد وسیم کا کہنا ہے کہ میں28 مارچ کو طے فائٹ کیلئے دبئی میں ٹریننگ کررہا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا اور اب ان دنوں گھر پر ہی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کررہا ہوں، کورونا سے پیدا ہونے والے حالات میں بہتری آنے پر سکاٹ لینڈ میں جاکر باقاعدہ ٹریننگ شروع کرنے کا ارادہ ہے جبکہ ان کے پروموٹر ستمبر میں دوبارہ انٹرنیشل فائٹ کی تیاریاں کررہے ہیں۔

محمد وسیم نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ پہلے کی طرح اس مقابلے میں بھی پاکستان کا پرچم بلند کروں۔ نوجوان باکسر نے ساتھی پاکستانی باکسرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فیڈریشن اور حکومت سے اپیل کی کہ ملک میں باکسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات پر توجہ دی جائے۔

مزید :

کھیل -