”پاک کلین “نے پاکستان میں بھی مختلف سطحوں سے کوروناجراثیم کے خاتمے کیلئے الٹر وائلٹ سی لائٹ کی ڈیوائس متعارف کروا دی

”پاک کلین “نے پاکستان میں بھی مختلف سطحوں سے کوروناجراثیم کے خاتمے کیلئے ...
”پاک کلین “نے پاکستان میں بھی مختلف سطحوں سے کوروناجراثیم کے خاتمے کیلئے الٹر وائلٹ سی لائٹ کی ڈیوائس متعارف کروا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر شہری ہر قسم کی احتیاط کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی کم علم کے باعث نقصانات اٹھانا پڑے جیسا کہ عالمی ادارہ صحت نے آغاز میں کہا کہ آپ الٹر اوائلٹ لائٹ کو ڈس انفیکشن کیلئے استعمال نہیں کر سکتے جس کا مطلب ہم نے یہ لیا کہ یہ ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے استعمال ہی نہیں ہو سکتی جبکہ اس کا مطلب یہ تھا کہ آپ اسے اپنے ہاتھوں اور جسم پر استعمال نہیں کر سکتے لیکن یہ دیگر سطحوں کیلئے کارآمد ہے ۔اسی غلط فہمی کی وجہ سے ہم اس مہلک وائرس کے خلاف ایک موثر ہتھیار کے استعمال سے محروم رہے۔

تفصیلات کے مطابق ” پاک کلین “ کمپنی پاکستان کی واحد آئی ایس او سر ٹیفائڈ کمپنی ہے جو کہ منافع اور نقصان کے بغیر سپرے اور دیگر مواد کا استعمال کرتے ہوئے ڈس انفیکشن کا کام کر رہی ہے ، اس کمپنی کی جانب سے پہلی مرتبہ لیپ ٹاپ ، کمپیوٹرز کے کی بورڈز کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے اینٹی سیپٹک سلائن کا استعمال کیا جارہاہے تاہم اب کمپنی کی جانب سے الٹر وائلٹ سی لائٹ ڈیوائس کو بھی متعارف کروا دیا گیاہے جس کی روشنی کے ذریعے آپ اپنے گھر ، دفتر ہسپتال یا کسی بھی جگہ پر مختلف سطحوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں جیسے مثال کے طور پر موبائل فونز ، کرنسی نوٹ ، فائلز وغیر ہ کو نہایت آسانی کے ساتھ ڈس انفیکٹ کیا جا سکتا ہے ۔یونیورسٹی ااف منی سوٹا کی تازہ تحقیق کے مطابق الٹر وائلٹ سی لائٹ کسی بھی سطح سے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے سب سے موثر ہے ۔

پاک کلین کمپنی کی جانب سے الٹرا وائلٹ سی لائٹ نہایت ہی کم قیمت پر پاکستان میں بھی متعارف کروا دی گئی ہے جس کی قیمت صرف 7 ہزار 800 روپے رکھی گئی ہے اور ساتھ ایک سال کی گارنٹی دی جارہی ہے جبکہ اگر یہی ڈیوائس آپ علی بابا سے خریدتے ہیں تو اس کی قیمت تقریبا نو ہزار روپے سے زائد ہے اور خریداری کے بعد مختلف ٹیکس اور چارجز کے ساتھ اس کی قیمت 12 ہزار تک پہنچ جاتی ہے ۔

اقرار الحسن کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی سنیں:

مزید :

بزنس -