بھارتی کرکٹ بورڈ کی سازشیں رنگ دکھانے لگیں، آئی پی ایل کے انعقاد کا امکان لیکن حتمی فیصلہ کب متوقع ہے؟

بھارتی کرکٹ بورڈ کی سازشیں رنگ دکھانے لگیں، آئی پی ایل کے انعقاد کا امکان ...
بھارتی کرکٹ بورڈ کی سازشیں رنگ دکھانے لگیں، آئی پی ایل کے انعقاد کا امکان لیکن حتمی فیصلہ کب متوقع ہے؟

  

سڈنی (آئی این پی ) بھارتی بورڈ کی سازشیں کامیاب ہوتی دکھائی دینے لگی اور رواں سال آئی پی ایل کا انعقاد ممکن ہوگیا اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ء سے متعلق اہم فیصلہ آئی سی سی کے جمعے کے روز ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے۔ آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کورونا وائرس کے سبب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ء ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی جمعے کی ٹیلی کانفرنس میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دے گی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی اس خالی ہونے والی ونڈو میں آئی پی ایل کا انعقاد سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں کیا جائے گا کیوں کہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں۔دوسری جانب کرکٹ نیوزی لینڈ نے بھارتی بورڈ کو آئی پی ایل سیزن 2020ء کی میزبانی کی پیشکش کر دی،بی سی سی آئی آفیشل کے مطابق ٹورنامنٹ کو ملک میں کرانا اولین ترجیح ہے تاہم ایسا ممکن نہ ہو سکا تو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غیر ملکی سرزمین کا آپشن اپنایا جائے گا۔بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں مسلسل تاخیر سے تنگ آکر اپنے ایونٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں، خازن ارون دھمل نے کہاکہ اس سال کا آغاز ہی خوفناک انداز میں ہوا،کسی جانب سے کوئی اچھی خبر نہیں ہے،مگر ہمیں خود کو ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار رکھنے کی ضرورت ہے،کرکٹ بھی مختلف نہیں اس لیے بھارتی بورڈ نے بھی مستقبل کی تیاری شروع کردی ہے۔

مزید :

کھیل -