آئی سی سی چیئرمین کا انتخاب، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ڈیوڈ کیمرون کا احسان مانی کیساتھ رابطہ مگر کیوں؟

آئی سی سی چیئرمین کا انتخاب، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ڈیوڈ کیمرون کا ...
آئی سی سی چیئرمین کا انتخاب، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ڈیوڈ کیمرون کا احسان مانی کیساتھ رابطہ مگر کیوں؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین کے انتخاب کیلئے الیکشن میں سپورٹ کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ڈیو کیمرون نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کیساتھ رابطہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کےسابق صدر ڈیو کیمرون نے آئی سی سی چیئرمین کیلئے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے الیکشن میں سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے تاہم انہیں ویسٹ انڈیز بورڈ کی حمایت حاصل نہیں ہے، سابق صدر انفرادی حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ احسان مانی آئی سی سی کی چیئرمین شپ کیلئے لا تعلقی کا اظہار کر چکے ہیں، آئی سی سی الیکشن کا طریقہ کار اور تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔دوسری جانب آئی سی سی کی سربراہی کیلئے انگلینڈ کے کولن گریوز اور بھارت کے سارو گنگولی کا نام بھی سامنے آ چکا ہے۔

مزید :

کھیل -