میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کا "36"کروڑ "55"لاکھ "7714"روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش

میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کا "36"کروڑ "55"لاکھ "7714"روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش
 میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کا

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کا بجٹ سیشن اجلاس  میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو نے سال برائے 2020،2021کےلیے  عمرکوٹ میونسپل کمیٹی کےلیے "36"کروڑ "55"لاکھ "7714"روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو نےکہا کہ انہوں نے اپنے عرصہ کےدوران عمرکوٹ کی عوام کی بے لوث ہوکر خدمت کی ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے بجٹ اجلاس میں مختلف امور پر بحث مباحثہ بھی کیا گیا بجٹ میں ترقیاتی کاموں میونسپل ملازمین کی میڈیکل ،پریس کلب عمرکوٹ ، اسپورٹس وغيرہ کےلیے فنڈز مختص تفصیلات کےمطابق آج میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کا بجٹ سیشن اجلاس منعقد ہوا میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو نے سال برائے "2020"2021"کےلیے میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کا "36"کروڑ "55"لاکھ "7714"روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا بجٹ اجلاس میں میونسپل کمیٹی کےممبران نے بھرپور شرکت کی میونسپل چیرمین نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے بجٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو نےبتایا کہ establishment کی مد میں "230857714" روپے contingents کی مد میں "32700000"روپے مختلف grants کی  مد میں "650000"روپے development کی مد میں "10300000"روپے charge expenditure کی مد میں "1400000"روپے اور repair maintenance کی مد میں "2500000"روپے پینشن اور گریجویٹی کی مد میں "45000000"روپے on going development کی مد میں "42100000"روپے مختص کیےگئے ہیں اورہم نے مجموعی طورپرکل "36"کروڑ "55لاکھ "7714"روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیاہے میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میونسپل کمیٹی کے تمام ممبران کےمشکور ہے ممبران نے شہر کی ترقی کےلیے انکا بھرپور ساتھ دیا خالد سراج سومرو نےکہا کہ وہ سیاست میں عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں اور انہیں عوام کی خدمت کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ عمرکوٹ کےخلاف ایک قرارداد بھی منظور کی گی کہ پبلک ہیلتھ عمرکوٹ کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی میں ناکام رہا ہے اس معاملے کی اعلیٰ سطح تحقیقات ہونی چاہیے اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے ممبران سمیت صحافیوں نےبھی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -