عذیر بلوچ کو دراصل کتنے سال کی سزا سنا دی گئی ہے ؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

عذیر بلوچ کو دراصل کتنے سال کی سزا سنا دی گئی ہے ؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ ...
عذیر بلوچ کو دراصل کتنے سال کی سزا سنا دی گئی ہے ؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ” ہماری اطلاعات کے مطابق عذیر بلوچ کو آرمی ایکٹ ار آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے بعد 12 سال کی قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر کا کہناتھا کہ 2016 میں جو جے آئی ٹی رپورٹ بنائی گئی تھی اس کے پبلک نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اس کی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق عذیر بلوچ کے ایک ہمسائے ملک کی انٹیلی جنس کے ساتھ تعلق تھے ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ ’ہماری اطلاعات کے مطابق عذیر بلوچ کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے بعد 12 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ’ عذیر بلوچ نے جو 198 کے قریب قتل کیے ہیں اس کے مقدمات علیحدہ چلیں گے‘۔

مزید :

قومی -