”اب اپنا نہیں سوچتا بلکہ۔۔۔“ بابراعظم نے زبردست بات کہہ دی

”اب اپنا نہیں سوچتا بلکہ۔۔۔“ بابراعظم نے زبردست بات کہہ دی
”اب اپنا نہیں سوچتا بلکہ۔۔۔“ بابراعظم نے زبردست بات کہہ دی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں اور اب اپنا نہیں بلکہ ٹیم کا سوچتا ہوں، کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر ٹیم کو ٹاپ پر لے جانے کا پلان کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ جارحانہ کرکٹ کھیلی اور وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے تھے، جب کھلاڑیوں کو سراہا جاتا ہے تو اس سے انہیں اعتماد ملتا ہے اور کھلاڑی جب پر سکون ہوں گے تو اچھا کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، اپنی کارکردگی سے بڑھ کر مجھے ٹیم کو آگے لے کر جانا ہے، کوشش یہی ہے کہ کھلاڑیوں کو سراہوں اور انہیں ساتھ لے کر چلوں۔ کھلاڑیوں کو اعتماد دوں گا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر پلاننگ کروں گا، کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر ٹیم کو ٹاپ پر لے جانے کا منصوبہ بناﺅں گا۔

مزید :

کھیل -