پی آئی اے کا فلائٹ سٹیورڈ لاپتا ہو گیا

پی آئی اے کا فلائٹ سٹیورڈ لاپتا ہو گیا
پی آئی اے کا فلائٹ سٹیورڈ لاپتا ہو گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والا قومی ایئر لائن کا فضائی میزبان لاپتہ ہو گیا ہے ۔

جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ یاسر پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا کہ امیگریشن ہونے کے بعد اچانک ہوٹل سے غائب ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان اسٹیورڈ یاسر کے غائب ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔پی آئی اے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان یاسر کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی یاسر سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں، واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی تھا۔

مزید :

قومی -