کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا، سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ، پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا، سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ، پاکستانیوں ...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا، سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ، پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث معیشت کو بڑے مسائل کا سامنا ہے تاہم آج سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار مثبت سمت میں چلتا رہا جبکہ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے اور سونے کی فی تولہ قیمت بھی بڑھ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فی تو لہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 792 روپے ہو گئی ہے ۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 1776 ڈالر ہو گئی ہے ۔

اس کے علاوہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 23 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 166 روپے 95 پیسے پر بند ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 167 روپے 20 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار مثبت رجحان میں چلتا رہا ، صبح جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 35 ہزار 202 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 35 ہزار 373 پر پہنچ کر بند ہو گئی ۔آ ج سٹاک مارکیٹ میں 241,068,050 کا کاروبار کیا گیا جس کی مالیت 9,841,209,718 رہی ۔ مثبت رجحان میں کاروبار چلنے پر کاروباری افراد کی جانب سے اطمینا ن کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

مزید :

بزنس -