سوزوکی نے ”آلٹو وی ایکس“ گاڑی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا مگر کتنا؟

سوزوکی نے ”آلٹو وی ایکس“ گاڑی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا مگر کتنا؟
سوزوکی نے ”آلٹو وی ایکس“ گاڑی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا مگر کتنا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوزوکی پاکستان نے اپنی تمام نئی آلٹو وی ایکس گاڑیوں کی قیمت میں 63 ہزار روپے اضافہ کر دیا اور سوزوکی پاکستان کی جانب سے ڈیلرز کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آلٹو وی ایکس کی نئی قیمت 7 جولائی 2020 سے وصول کی جائے گی البتہ ان نئی قیمتوں کا اطلاق پہلے سے بک کروائی گئی گاڑیوں پر نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ گاڑی کی گزشتہ برس ریلیز پر قیمت 11 لاکھ ایک ہزار روپے تھی جو اس سے زیادہ سہولتوں سے آراستہ گاڑی پرنس پرل سے 50 ہزار روپے زائد تھی، اگرچہ پرنس پرل کی قیمت بھی بڑھائی گئی اس کے باوجود وہ آلٹو وی ایکس سے کم رہی تھی، بعد ازاں بھی سوزوکی پاکستان کی آلٹو وی ایکس قیمت میں اضافہ ہوتا رہا جو بڑھتے بڑھتے 11 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گیا۔

سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں حالیہ 63 ہزار روپے کا اضافہ 660 سی سی کاروں کیلئے پہلے ہی کافی زیادہ ہے جس کے بعد اس کی قیمت اب 11 لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس پر مستزاد یہ کہ بڑھائی گئی قیمت میں ٹیکس بھی شامل نہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ گاڑی کی کل قیمت 12 لاکھ تک جا پہنچے گی۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے آلٹو وی ایکس کی قیمت میں حالیہ اضافہ سوزوکی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھانے کے فوری بعد کیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بجٹ 2020ءکے بعد ٹویوٹا، ریگل موٹرز، یاماہا اور ہونڈا سمیت آٹو کمپنیوں نے کچھ روز قبل ہی اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی تھیں۔

مزید :

بزنس -