پسندکی شادی پر مسلح افراد کا نوجوان کے گھر پر دھاوا، خواتین کی مدد سے کتنی عورتوں کو اٹھا کر لے گئے؟ سرگودھا میں افسوسناک واقعہ
سرگودھا (آئی این پی) نواحی قصبہ گھلاپور میں بااثر افراد نے لڑکی سے پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کے گھرمیں آتشی اسلحہ سے مسلح ایک درجن سے زائد افراد نے تین خواتین کی مددسے گن پوائنٹ پراسکی نوجوان بہن اور بھاوج کو اٹھاکر لے گئے.
تفصیلات کے مطابق گھلاپور کے رہائشی تصورنامی نوجوان نے اپنے ہی گاوں کے بااثرشخص محمد خان کی بہن سے پسند کی شادی کرلی جس پر لڑکی کے خاندان سخت ناراض ہوئے جنہوں نے نوجوان تصور کے خاندان کی زندگی عذاب بنادی،اور اپنی لڑکی کو اغواء کرکے شادی کرنے کابدلہ لینے کیلئے، محمدخان نے اپنے والد محمد یار بھائیوں اکرام،خرم شہزاد،والدہ صاحب بی بی،بہن انور بی بی، بھاوج رانی وغیرہ 15مسلح افراد جوکہ آتشی اسلحہ سے مسلح تھے، جنہوں نے تصورکے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر تشددکانشانہ بنایااور اسکی سترہ سالہ بہن ناصرہ بی بی اور 26سالہ بھاوج مسرت بی بی کو اٹھالیااورانہیں گھسٹتے ہوئے اپنی حویلی میں لے گئے.
اس دوران اہل علاقہ پر بھی ملزمان نے اسلحہ کاخوف دلاتے ہوئے بھاگ جانے پر مجبور کردیاواقع کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کے معززین اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جن کی مداخلت پر ملزمان شادی شادہ مسرت بی بی کو توچھوڑ دیامگر تصور کی کنواری بہن کو غائب کردیا، مڈھ رانجھاپولیس نے مغویہ کے والد محمد اسلم کے بیان پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔