کراچی میں ویمن پولیس سٹیشن کو نئی شادی شدہ نوجوان لڑکی کے اہل خانہ کی تلاش، اس کے ساتھ کیا کیا واقعات پیش آئے ؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے

کراچی میں ویمن پولیس سٹیشن کو نئی شادی شدہ نوجوان لڑکی کے اہل خانہ کی تلاش، ...
کراچی میں ویمن پولیس سٹیشن کو نئی شادی شدہ نوجوان لڑکی کے اہل خانہ کی تلاش، اس کے ساتھ کیا کیا واقعات پیش آئے ؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ویسٹ زون ویمن پولیس سٹیشن کو نئی شادی شدہ لڑکی عروسہ کے ورثاءکی تلاش ہے۔

پولیس کے مطابق عروسہ ضلع نواب شاہ میں قاضی احمد روڈ کی رہائشی ہے جس کی 6 ماہ قبل احمد نامی شخص سے شادی ہوئی تھی لیکن شوہر نے چند ہفتوں میں ہی مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عروسہ کچھ عرصہ پہلے کراچی آئی تھی اسے ضلع سینٹرل کے شیلٹر ہوم میں داخل کرایا گیا تھا، شیلٹر ہوم کی انتظامیہ نے اس کے ماموں کو تلاش کیا اور اسے ماموں حوالے کردیا لیکن کچھ عرصے بعد ماموں نے بھی اس سے اظہار لاتعلقی کردیا جس کے بعد سے وہ پھر دربدر ہے تاہم اب عروسہ نے ویمن ویسٹ زون لیاقت آباد تھانے میں پناہ لی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ عروسہ کے مطابق اس کی والدہ کا انتقال ہوچکا ہے، اکلوتا بھائی بھی ڈھائی سال قبل فوت ہوچکا ہے اور والد کا کہاں ہے اس کا کچھ پتا نہیں۔ایس ایچ او ویمن ویسٹ زون لیاقت آباد عظمیٰ خان کے مطابق نواب شاہ پولیس سے رابطہ کرکے عروسہ کے والد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -